اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو کراچی سے سپورٹ ملی, ایڈیشنل آئی جی

Loading...

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی پہلے سے تھریٹ تھی جس کی وجہ سے سیکیورٹی بڑھائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو کراچی سے سپورٹ حاصل تھی اور یہ حملہ کسی ایک تنظیم کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیٹ اورپی ایس ایکس پر حملےکا ماسٹر مائنڈ ایک ہی لگتا ہے، دونوں حملوں کی کافی چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔

Loading...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ ناکام بنادیا گیا، 4 دہشتگرد ہلاک

ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ مختلف سلیپر سیل سرگرم دکھائی دے رہے ہیں، حملے کے وقت دہشتگردوں کے ساتھ بیک اپ پر کوئی موجود نہیں تھا جب کہ حملہ آوروں سے ملنے والے اسلحے اور ایمونیشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں