پاکستان میں ماڈلنگ کروں گی، اسرا بلجیک

لاہور: ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے کہا ہے کہ وہ ماڈلنگ کیلئے جلد پاکستان آئیں گی،

اسرا بلجیک پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومنے کا بہت شوق ہے جو ماڈلنگ کے دوران پورا کریں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی ‘‘ میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن بعد ایک پریس ریلیز میں کریں گی۔

سارہ خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی… !

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی عوام جلد انہیں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں گھومتے پھرتے دیکھیں گے ۔ اسرا بلجیک کا کہناہے کہ پاکستان جانا خواہش ہے اور خوش ہوں کہ وہاں کافی وقت گزاروں گی۔

(Visited 50 times, 3 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں