اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں

ماورا حسین
Loading...

کراچی: اداکارہ ماورا حسین اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنے کو معمولی بات اور لڑکوں کا مزہ کہتی ہوئی نظر آئیں۔

اداکارہ ماورا حسین حسین کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اور ہمایوں سعید ندا یاسر کے شو میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسرماورا سے پوچھتی ہیں کہ کیا کبھی تمہیں کسی نے چھیڑا؟

جس پر ماورا حسین کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنا تو لاہور کا فن ہے لڑکے گاڑیوں میں تیز میوزک لگا کر نکل جاتے ہیں روڈ پر اور لڑکیوں کو چھیڑ رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اس کے بغیر لاہوریوں کی عید نہیں لگتی۔ لہذا ہمیں اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔

View this post on Instagram

#MawraHocane landed in hot water after an old clip from #NidaYasir's show goes viral. In that show Nida Yasir asked Hocane: “Has anyone ever teased you?” In response to which, she said, “I think that’s just Lahore’s fun, boys tease you. They play loud music from their cars. I think that’s just the feel of Lahori Eid.” What do think guys about it? . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . #AyezaKhan #manshapasha #aimankhan #minalkhan #bhaeehazirhai #fahadmustafa #mehwishhayat #ahmadshah #ptv #ptvhome #bolentertainment #ferozekhan #haniaaamir #hiramani #dilruba #zaranoorabbas #naimalkhawar #sanajaved #iqraaziz #mayaali #sabaat #falakshabir #sarahfalak #sarahkhan #jannatzubair #atifaslam #ertuğrulgazi #ishqiya

A post shared by pakcelebz (@pakcelebz_official) on

Loading...

ندا یاسر نے کہا اگر آپ کو ابھی بھی کوئی چھیڑے تو آپ کو برا نہیں لگے گا جس پر ماورا نے کہا ہاں کوئی بات نہیں مجھے برا نہیں لگے گا، کیونکہ ان کی بھی تو عید ہے۔ ویڈیو کا یہ کلپ شو میں موجود اداکاروں اور لوگوں کی تالیوں پر ختم ہوتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ماورا کی اس بات کو بالکل بھی مذاق میں نہیں لیا اور انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فنکاروں کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

امجد صابری کی بیٹی حورین صابری ٹک ٹاک سٹار بن گئی

ایک ٹوئٹر صارف نے ماورا کی اس بات کا سخت برا مناتے ہوئے کہا آپ نے خود تو کبھی اس ہراسانی کا تجربہ نہیں کیا لیکن باقی لڑکیوں کی طرف سے کہہ دیا کہ لڑکوں کا روڈ پر لڑکیوں کو چھیڑنا فن ہے۔

عمر نامی صارف نے کہا کیا عجیب مسخرے ہیں کتنے آرام سے ایک گھٹیا حرکت کو نارمل بنارہی ہے۔

(Visited 53 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں