مجھے پاکستان میں میرا نمبر ون مل گیا، اسرا بیلگیچ

اسرا بیلگیچ
Loading...

انقرہ: تاریخی ڈرامہ ارطغرل سے دنیا بھر میں شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے اپنے ایک حالیہ ٹویٹ سے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی مبہم ٹویٹ میں اسرا بیلگیچ نے ڈانس کرتی ایک لڑکی کی تصویر لگائی اور ساتھ ہی لکھا کہ انھیں پاکستان میں نمبر ون مل گیا ہے۔

Loading...

اسرا بیلگیچ کی حالیہ ٹویٹ نے ان کے پاکستانی مداحوں کو پرتجسس کر دیا ہے کہ ایسی کون سی چیز ہے جسے وہ اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں۔ خیال رہے کہ ڈرامہ ارطغرل نے جہاں پاکستان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے وہیں اس کے کرداروں نے بھی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

سلمی ظفر کے الزام پر جویریہ سعود کا بیان بھی سامنے آگیا

اسرا بیلگیچ اس کی زندہ مثال ہیں۔ ڈرامہ ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اس ترک اداکارہ کو آج پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے اور انھیں پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ترک اداکارہ اسرا نے ایک انٹرویو میں پاکستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پاکستانی مداح بھی ان کی آمد کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں