آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (30th July 2020)

Loading...

حمل
حالات میں بڑی تبدیلی رونما ہونے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ آج کا دن واضح اشارے دے گا جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے۔ ان کے لئے خوشخبری ہے۔

ثور
آپ کسی بھی طرح اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔ حالات کے مطابق قدم اٹھانا سیکھیں اور ہو سکے تو اس کے لئے استخارے کی مدد لیں۔ آج کل بے حد ضروری ہے۔

جوزہ
آپ دوہری شخصیت والے افراد سے دور رہیں اور آج کسی بڑے فیصلے کی طرف مت جائیں۔ا س وقت جو مال ملے اس کا شکر ادا کرکے اپنے پاس رکھ لیں بہتر ہے۔

سرطان
آپ مسلسل مشکل میں چل رہے ہیں اور کسی جانب سے کوئی بھی ریلیف نہیں مل رہا۔ اس لئے یاحیٰ یا قیوم کا ورد تیز کر دیں اور باوضو رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

اسد،
جو بھی معاملات خراب ہیں وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔ آپ ابھی کسی بھی جگہ خود اپنی ٹانگ مت اڑائیں ان دنوں صرف روزگار پر ہی توجہ دینا بہتر ہے۔

سنبلہ
آپ کی پریشانی اپنی جگہ مگر حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں۔میرے اللہ نے چاہا تو جو بھی مشکل ہے وہ ان شاءاللہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گی۔

Loading...

میزان
آج اخراجات کا توازن بگڑا ہوا ہے آپ کو بے حد سنبھل کر چلنا ہوگا پھر بھی کسی بھی معاملے میں پریشان نہیں ہونا، ضرورتیں ان شاءاللہ پوری ہوں گی، وہ بھی جلد۔

عقرب
جو لوگ اپنے گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں وہ شام سے اسے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ آج کا دن اچھا اور مالی لحاظ سے اچھا ہے۔

قوس
آج دوپہر تک آپ کے پلان کا کچھ حصہ مکمل ہوتا دکھائی دے گا اور آپ کی جو ضرورت ہے۔ اس کا حل بھی نکل سکتا ہے۔ ان دنوں خوشیاں بھی ملتی رہیں گی۔

جدی
آج آپ کی راہ میں جو رکاوٹ تھی۔ وہ ختم ہو گی اور ضرورت کے تحت رقم ہاتھ میں آنے کی خبر مل سکتی ہے۔ بیماری سے نجات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔

دلو
آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ ان شاءاللہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور آنے والے دنوں کی فکر بھی بے حد کم ہو سکے گی۔

حوت
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جو ان کے لئے انجان ہے تو وہ ایسی غلطی ہرگز نہ کریں۔ اس طرح بڑے نقصان کا اندیشہ بہت زیادہ ہے۔

(Visited 307 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں