اپوزیشن نے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران
Loading...

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ارکان کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

حج کا سب سے بڑا رکن وقوف عرفہ آج ادا ہوگا

ان کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ماضی کی خرابیوں کو درست کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ قومی مفاد کیلئے قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیے۔

loading...

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دیں گے۔ پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہم نے ایسا کیا تو تباہی ہوگی۔

(Visited 15 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں