کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے، شان شاہد

کراچی
Loading...

لاہور: اداکار شان شاہد نے سیاست کو ایک کھیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست طاقتور اور بےاختیار افراد کے درمیان کا کھیل ہے۔

مجھے پاکستان میں میرا نمبر ون مل گیا، اسرا بیلگیچ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کے باعث شہر کی ناقص صورتحال دیکھ کر جہاں شہری پریشان ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی شہر کے ابتر حالات دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کررہے ہیں۔

انہی شوبز ستاروں میں نامور اداکار شان شاہد بھی شامل ہیں جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تالاب کا منظر پیش کرتیں کراچی کی سڑکوں کی تصاویر شیئر کیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث شہر کی صورتحال کس قدر خراب ہوگئی ہے۔

شان شاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست ایک ایسا کھیل ہے جو طاقتور اور بےاختیار لوگوں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کو کراچی کے عوام کے دُکھ کو محسوس کرنا چاہیے اور کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اتحاد کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

loading...

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہمارا تعلق ہمیشہ انسانیت سے ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں کہیں پانی جمع ہے تو کہیں کیچڑ اور غلاظت نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں صفائی کے لیے کے ایم سی کا عملہ کہیں نظر نہیں آیا، کراچی میں بارش کے بعد لیاقت آباد میں گجرنالہ اوور فلو ہو گیا جس سے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔

(Visited 2 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں