آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (30th October 2020)

Loading...

حمل
ان دنوں آپ کو روزگار کے حوالے سے اگر کامیابی نہیں مل رہی تو پھر آپ استخارے کی مدد سے جلیں۔ یہ بے حد ضروری ہے، کیونکہ زائچہ تو اب بے حد بہتر پوزیشن میں ہے۔

ثور

جن لوگوں نے کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ وہ ابھی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں، یہ ان کے لئے مناسب نہیں۔ البتہ موجودہ کام بہتر ہو رہا ہے اس وقت۔

جوزہ

کسی بھی عشق و محبت کے چکروں میں نہ آئیں اور اپنی عمر کا خیال بھی کریں۔ یہ وقت ان باتوں
کے لئے ہرگز مناسب نہیں ہے۔ صرف روزگار کا خانہ مضبوط ہے۔

سرطان

جب اللہ پاک اچھا وقت دیتے ہیں تو آپ اس کی قدر نہیں کرتے اور بعد میں پچھتاتے ہیں۔ اب پھر قسمت ساتھ دے رہی ہے۔ اس کو اپنے ہاتھوں سے خراب نہ کریں۔ غور کریں۔

اسد

ان دنوں بس آپ کی توجہ صرف گھر اور روزگار پر ہونی چاہیے۔ حالات چاہے کتنے بھی خراب کیوں نہ ہوں۔ مزید خراب نہیں ہوں گے۔ اللہ پاک پر پورا بھروسہ رکھیں۔

سنبلہ

Loading...

اب آپ کو تھوڑی سی محنت درکار ہے۔ اپنا حق حاصل کرنے کے لئے اور بالکل بھی مت گھبرائیں، اللہ پاک ہمارے ساتھ ہیں جو آفر ملے اس کو ضرور پکڑیں بہتر رہے گا۔

میزان

آپ کو بار بار نظر لگنے کی شکایت ہو رہی ہے۔ ناجانے کیوں۔ اس کی وجہ آپ کا ضرورت سے زیادہ بولنا بھی ہے۔ آج کا دن توبہ اور اپنی اصلاح کا ہے، صدقہ بھی دیں۔

عقرب
جو لوگ ازدواجی معاملات کی وجہ سے پریشان ہیں وہ اب خوشخبری سن سکیں گے۔ آج امید ہے دل مل جائیں گے اور گھریلو ماحول میں بھی بڑا ہی سکون نصیب ہو گا۔

قوس ،
جو لوگ کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں وہ یا وہاب یا مجیب 500مرتبہ پڑھیں۔ ان شاءاللہ اس مشکل سے نکل جائیں گے۔ آج کا دن کئی معاملات میں آسانیاں ملنے کا ہے۔

جدی ،
جو گزر گیا اس کو اب چھوڑ دیں۔ آنے والے دنوں کی پلاننگ کر لیں۔ ان دنوں حالات ایسے بننے جا رہے ہیں۔ جو مالی معاملات کو ان شاءاللہ بہتر کرنے میں مددگار ہوں گے۔

دلو ،

ان دنوں میں کاروباری حضرات کے لئے اچھا مواقع ہے۔ سرمایہ کاری کرنے کا اور بلاک رقم کی اوپسی کے علاوہ نوکری میں خاطر خواہ بہتر آنے کی امید بھی ہے۔

حوت ،
آپ کو ہر ایک شخص پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ آج کل ایسا ہی ہو رہا ہے اور یہ کسی خطرے کی علامت ہے جو لوگ باز نہ آئے بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

(Visited 210 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں