ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 12 افراد جاں بحق

Loading...

بحیرہ ایجیئن میں آنے والے زلزلے میں ترکی اور یونان کے جزیرہ ساموس میں تباہی مچادی اور اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے اور 200 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ترکی کے ساحلی شہر ازمیر متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ اب تک 6 افراد کے ہلاک اور  200 کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ  ترک شہر ازمیر متاثر ہوا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور مصر تک محسوس کیے گئے۔

Loading...

ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، شبلی فراز

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلہ بحیرہ ایجیئن میں آیا جس کے جھٹکے ترکی اور یونان دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے  جبکہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 6 عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے 72 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں