آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 30th November 2020)

Loading...

حمل
حالات زیادہ مناسب نہیں ہیں آپ کو بے حد سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہوگا اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے آج سے صرف اپنے مقصد کی جانب بڑھیں۔

ثور
جو لوگ صحت کے حوالے سے پریشان چلے آ رہے تھے ان کو اب ان شاءاللہ بہتری نصیب ہو گی اور آج ایک رکا ہوا کام بھی بڑے غیر متوقع انداز سے ہوتا نظر آتا ہے۔

جوزہ
پریشان نہ ہوں اللہ ہے نا آپ کا مسئلہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا اور آپ بھی سکون سے چلیں جلد بازی میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو غلط ہو۔

سرطان
گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے حالات اچھے ہیں اور تیزی سے آپ کے حق میں جا رہے ہیں آپ کو اب اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھانے کی ضرورت ہے کامیابی ملے گی۔

اسد
جو کسی کے معاملے میں اپنی ٹانگ اڑائے گا اس کے لئے مشکل ہے اور آج کا دن اپٓ کے لئے امتحان بن جائے گا۔ اس وقت ہر معاملے سے خود کو بالکل دور رکھیں۔

سنبلہ
ان دنوں آپ کسی آزمائشی سی صورتحال سے گزر رہے ہیں فوری طور پر صدقہ دیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے اور غصہ جس قدر ممکن ہو کم سے کم کریں۔

Loading...

میزان
اہم دن ہے آپ کا ایک اہم مسئلہ میرے اللہ نے چاہا تو حل ہوگا اور جس پریشانی سے گزر رہے ہیں وہ کسی وقت بھی ختم ہو جانے کی واضع امید ہے۔

عقرب
جو لوگ کسی اہم بات کو نظر انداز کر رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں اس وقت آپ کو پریشانی سے دور رہنا ہے تو تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لے کر اس کو ٹھیک کریں۔

قوس
جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے اس کا حل دوپہر تک آجائے گا فکر مند نہ ہوں آج کا دن اچھا اور ان شاءاللہ مدد گار ہی ثابت ہوگا حالات قابو میں ہی ہیں۔

جدی
جو لوگ آج صبح صدقہ دے کر گھر سے نکلیں گے وہ کامیاب رہیں گے۔ مشکل دن تو ہے مگر آج آپ کی طرف سے خاموشی اختیار کرنا اور محتاط انداز سے چلنا ضروری ہے۔

دلو
ایک بڑی رکاوٹ نے تنگ کیا ہوا ہے جو اگلے دو تین یوم ان شاءاللہ دور ہو جائے گی۔ آج بھی اچھا دن ہے چھوٹے موٹے کام آج ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

حوت
صورتحال کے مطابق قدم اٹھانے اور مشورے سے چلنے کی ضرورت ہے آج رسک بالکل نہ لیں ورنہ آپ کے گلے پڑ جائے گا۔ مخالفین بھی سر گرم عمل دکھائی دیتے ہیں۔

(Visited 43 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں