پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ: کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں

Loading...

ملتان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، کارکنوں نے گھنٹہ گھر کے اطراف رکھی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں۔ کارکنوں نے قاسم باغ سٹیڈیم کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی جبکہ میٹرو بس بھی بند ہے۔

پی ڈی ایم کے پشاور اور گوجرنوالہ جلسوں سے کورونا میں اضافہ ہوا، شیخ رشید

پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کراچی سے ملتان پہنچ گئیں۔ صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعیدغنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصرشاہ، ایم این اے شگفتہ جمانی بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ آصفہ بھٹو زرداری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ملتان پہنچیں۔ آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی جلسے میں بلاول بھٹو کی نمائندگی کریں گی، وہ جلسے میں پی ڈی ایم قیادت کا استقبال کرینگی۔

دوسری جانب لیگی رہنما مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لئے ملتان پہنچ گئیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اور رکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔

مریم نواز نے کہا یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا رکاوٹیں دیکھ لیں، یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں، گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو بیٹیاں باہر نکلتی ہیں، ملتان میں (ن) لیگ سے پہلے پولیس کا جلسہ ہو رہا ہے، پولیس والے بھی عوام سے تنگ ہیں، عمران خان اپنی نوکری بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

Loading...

ادھر انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن روکنے کیلئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، ایم این اے عائشہ رجب اور رہنما این اے 109 مزمل سرور ڈوگر کے گھر پر بھی ریڈ کیا گیا۔ سٹی صدر شیخ اعجاز کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

وہاڑی میں تہمینہ دولتانہ کے دفتر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران 13 لیگی کارکن دھر لئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی پکڑ کر لے گئی، مشتعل کھلاڑیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں