سام سنگ کا پہلا 5 بیک کیمروں والا فلیگ شپ فون

Loading...

سام سنگ نے اکتوبر 2018 میں دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون گلیکسی اے 9 (2018) متعارف کرایا تھا۔

ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ میں ایک بہترین فیچر متعارف

جنوبی کورین کمپنی اپنا پہلا 5 بیک کیمروں والا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 21 الٹرا کی شکل میں آئندہ ماہ پیش کررہی ہے۔

گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کے حوالے سے لیکس تو کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں مگر اب ایک لیک میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اس نئی لیک میں زیادہ بہتر اندازہ ہوتا ہے کہ نے فلیگ شپ فونز میں کیمرا سسٹم کیسا ہوگا۔

اسی طرح 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا 120 ڈگری فیلڈ آف ویو فراہم کرے گا اور اس میں بھی آٹوفوکس موجود ہوگا، البتہ 5 ویں کیمرے کے بارے میں لیک میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

فون کے فرنٹ پر 40 میگا پکسل کیمرا ہوگا۔

Loading...

کیمرے سے ہٹ کر نئی لیک میں یہ بتایا گیا کہ ایس 21 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے 120 ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا، جس کے ساتھ ایس پین سپورٹ موجود ہوگی، تاہم اسے الگ سے خریدنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایس 21 سیریز کے فونز کے ساتھ وال چارجر باکس میں نہیں دے گی۔

گلیکسی ایس سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی کا اعلان تو ابھی تک کمپنی نے نہیں کیا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق یہ 14 جنوری کو متعارف کرائے جائیں گے۔

جنوبی کورین کمپنی عموماً ایس سیریز کے فونز فروری میں بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ سے متعارف ہوتے ہیں، مگر آئندہ سال یہ ایونٹ جون میں ہوگا۔

تو اس کو مدنظر رکھتے ہوئے سام سنگ نے لاس ویگاس میں 11 سے 14 جنوری کو شیڈول ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش سی ای ایس میں فلیگ شپ فونز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(Visited 73 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں