اقوام متحدہ کے کتنے ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہیں ….؟

نیویارک: دنیا بھر میں موجود اقوام متحدہ کے 78 ملازمین بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے تلقین کی کہ کوئی غلطی نہ کریں، کرونا وائرس جہاں کہیں بھی ہے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کرونا وائرس سے ممالک اور لوگوں کو خطرات لاحق ہیں، وائرس سے نمٹنے میں ہمارا ردعمل بھی بحران کی شدت سے مطابقت رکھنا چاہیے۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس نے عالمی اداروں اور رہنماؤں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اور کرونا کا علاج تاحال دریافت نہ ہوسکا۔

برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

خیال رہے کہ 27 فروری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یواین دفتر میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں کرونا فلپائن کے اقوام متحدہ میں نمائندے میں پایا گیا۔

loading...

اسی طرح دنیا بھر میں یو این کے 78 ملازمین کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

مہلک وائرس COVID 19 دنیا کے 199 ممالک تک پھیل گیا ہے، ہلاکتیں بڑھ کر 24 ہزار 89 ہوگئیں، جب کہ 5 لاکھ 32 ہزار 237 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یاب افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 331 ہو گئی ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں