کرونا وائرس: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 لاکھ ڈالر جاری کردیئے

ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ یہ رقم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے استعمال ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان نے لئے مزید 20 لاکھ ڈالر کی فراہمی سے طبعی آلات جس میں لیبارٹری کا سامان اور پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹس وغیرہ خریدے جائیں گے۔ اس سے قبل 20 مارچ کو بھی بینک پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر فراہم کر چکا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر اضافی بوجھ پڑے گا جس کے لئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس رقم کی بدولت کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس کے لئے ساڑے 6 ارب ڈالرکا فنڈ قائم کیا تھا جس کی بدولت ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے یہ ابتدائی معاونت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1832 ہوگئی

بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہانگ ینگ نے کہا کہ اس معاونت سے پاکستان میں کورونا کی نشاندہی، تشخیص اور انفیکشن پر قابو پانے کی پاکستان کی استعداد میں بہتری آئیگی۔

واضح رہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ عالمی بینک بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔

دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں