کرونا وائرس سے اٹلی میں ہی کیوں زیادہ ہلاکتیں ہوئیں…. ؟

کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے. کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ملک اٹلی میں ہوئی ہیں.اٹلی میں اب تک کرونا وائرس سے 11,591 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں.

اٹلی کے ماہرین نے ریسرچ سے وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اٹلی میں ہی زیادہ ہلاکتیں کیوں ہو رہی ہیں؟  آخر ایسی کیا وجہ ہے؟

ریسرچ سے ماہرین کو یہ بات معلوم ہوئی تھی میں جو لوگ کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں ان میں سے زندہ تر لوگوں کو بلڈ پریشر کی بیماری تھی اور وہ زیادہ تر ہائی .بلڈ پریشر کا شکار رہتے تھے. ان مرنے والے تمام افراد کی اوسط عمر تقریباً  78سال تھی۔

کرونا وائرس سے مرنے والے 73 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔ اس کے علاوہ اٹلی میں مرنے والے بہت سے لوگ دل کے مختلف امراض میں بھی مبتلا تھے

ان میں سے 1.4 فیض افراد دل کی بے ترتیب دھڑکن کے عارضے میں مبتلا تھے۔ کرونا وائرس سے مرنے والے 35.5   فیصد لوگوں کو شوگر کی بیماری تھی۔

loading...

کرونا وائرس سے مرنے والوں میں  20.3 ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سالوں سے کینسر جیسی خطرناک بیماری کا شکار تھے

گردے کے عارضے میں مبتلا 18 فیصد لوگ کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے۔ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا 13 فیصد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ۔

ان بلڈ گروپس کے لوگ کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ….؟

اسٹروک کے نو اعشاریہ چھ فیصد مریض کورونا کا شکار ہوئے۔ کرونا سے مرنے والوں میں  6.8 فیصد افراد ڈمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ جگر کی بیماری بھی کرونا کا شکار افراد میں موت کی اہم وجہ رہی ہے۔

اٹلی کے ماہرین کی ریسرچ کے مطابق کرونا سے مرنے والوں کی اوسط عمر 78سال تھی۔ مرنے والے افراد کی عمر 80 سے 89 سال کے درمیان تھی جبکہ ان میں سے 50.7 فیصد افراد تین یا اس سے زیادہ بیماریوں میں  پہلے سے مبتلا تھے۔

(Visited 184 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں