پنجاب میں کرونا سے متاثر ہونیوالے لوگ زیادہ تر کس عمر کے ہیں …؟

کرونا وائرس

صوبائی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

حکومتی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں بھی لڑکیوں کے برعکس لڑکوں کی زیادہ تعداد وائرس میں مبتلا ہے۔ صوبے بھر میں 17 ہزار مردوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 26 ہزار مشکوک کیسز ہیں۔

خواتین میں 6 ہزار مصدقہ اور آٹھ ہزار مشتبہ مریض ہیں۔ کورونا کے متاثرین میں سولہ سے تیس سال کے افراد سرفہرست ہیں جن کی تعداد سات ہزار تین سو چھیالیس ہے۔ 31 سے 45 سال کی عمر کے سات ہزار ایک سو دو، 46 سے ساٹھ سال کے چار ہزار نو سو باون، 61 سے 75 سال کے دو ہزار دو سو نو افراد موذی وائرس میں مبتلا ہیں۔

loading...

سینی ٹائزر استعمال کرنے سے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں ….!

پنجاب میں سب سے کم کورونا کے مریض 75 سال سے زائد عمر کے افراد ہیں، جن کی تعداد فقط تین سو چودہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

(Visited 21 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں