کرکٹ بورڈ کی ٹاپ مینجمنٹ میں بھی دوہری شہریت رکھنے والوں کا انکشاف

کرکٹ بورڈ کی ٹاپ مینجمنٹ
Loading...

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹاپ مینجمنٹ کے چار مرکزی عہدیدار برطانوی شہریت رکھتے ہیں جبکہ باؤلنگ کوچ آسٹریلوی شہریت کے حامل نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی ٹاپ مینجمنٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان انگلینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔ احسان مانی کی تنخواہ تقریباً تین ملین پاکستانی روپیہ ہے۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی تنخواہ اور مراعات بھی تیس لاکھ سے زائد ہیں۔ سابق سپنر ثقلین مشتاق بھی برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔ ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی جانب سے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Loading...

کرکٹر عمر اکمل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلوی شہریت حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ فیملی سمیت آسٹریلیا میں رہتے ہیں جبکہ حال میں ہی ان کی تقرری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ندیم خان بھی برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔ ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر کیا ہے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں