انگین آلتان کا انٹرویو کب اور کہاں نشر کیا جائے گا …؟

Loading...

لاہور: ترک گیمز آف تھرونز کہلانے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کا انٹرویو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انگین آلتان کا انٹرویو عید کے پہلے روز یعنی یکم اگست کو شام ساڑھے سات بجے پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

انٹرویو میں انگین آلتان ڈرامے کی شُوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات سمیت اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انٹرویو میں انگین آلتان اپنی پسندیدہ اور ناپسندیدہ چیزوں سمیت نجی زندگی پر بھی بات کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی وی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے انگین آلتان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو عید کے موقع پر نشر کیا جائے گا۔

اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئیں

دوسری طرف ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مشہور اداکار ‘ترگت الپ‘ بڑی عید پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

Loading...

ترک ڈرامے ارطغرل کے مشہور کردار ترگت الپ (نورگل) بھی عید الاضحیٰ کے سپیشل شو میں نجی ٹی وی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیں گے۔

پروگرام میں ترگت الپ کے علاوہ سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بطور میزبان اور معروف گلوکار فخر عالم بھی شرکت کریں گے۔

ترگت الپ کا اصل نام جنگیز جوشتون ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ السلام و علیکم پاکستان میں ہوں جنگیز جوشتون، میں بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گا پھر ملاقات ہوگی، شکریہ۔ میرے ہمراہ شاہد خان آفریدی ہوں گا۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں