ملک میں فی کلو چینی کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت
Loading...

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسطاً 4 روپے 8 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جبکہ پانچ ہفتوں میں چینی کی قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔

اسلام آباد اور پشاور کے شہری مہنگی ترین چینی لینے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق دونوں شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے تک جا پہنچی ہے۔

کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی مہنگی چینی خریدنے پر دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اس کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی 92 روپے فی کلو ہے۔

وزیراعظم کے دوہری شہریت والے معاونین خصوصی کو عہدوں سے ہٹانے کی درخواست مسترد

ادارہ شماریات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور میں چینی فی کلو ۔90 روپے ہے

ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 90 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

Loading...

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے سمیت 17 اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 10 روپے، ٹماٹر 14 روپے فی کلو مہنگا ہوا، آلو پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 15 روپے فی کلو سستا ہوا، دال مونگ 3 روپے، دال چنا، دال مسور  2 روپے سستی ہوئی جب کہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مجموعی طور پر مہنگائی زیرو اعشاریہ 31 فی صد بڑھی۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں