وزیراعظم کراچی کے لئے بہت زیادہ فکر مند ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ
Loading...

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کراچی کے لئے بہت زیادہ فکر مند ہیں شہرکے مسائل کے مستقل حل کے لئے وزیراعظم نے سمری منظور کی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیرعلی زیدی ،چیئر میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر، پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ شہر کی مجموعی صورتحال، نکاسی آب،صفائی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران این ڈی ایم اے کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ندیم افضل نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بریفنگ دی۔

Loading...

اجلاس کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے، پاک فوج، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ مل کر شہر کو صاف کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کسی بھی صورت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، معاشی و اقتصادی حب کے حامل شہر کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کے وژن پر گامزن ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے، پاک فوج ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر شہر کو صاف کرے گی، ہر مون سون میں شہر کے نشیبی علا قوں کا ڈوبنا افسوناک ہے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں