بھارت میں کرونا کے ایک ہی دن میں 78 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے

ہارمون کے ذریعے کرونا کا علاج
Loading...

نئی دہلی: بھارت میں کرونا شدت اختیار کر گیا، ایک ہی دن میں 78 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا، مرنے والوں کی تعداد 63 ہزار 498 ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اتوار کو 24 گھنٹوں میں دنیا کے کسی ملک میں کووڈ 19 کے نئے مریضوں کے سب سے بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 78 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کہ ایک دن میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ نئے مریضوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔

Loading...

کیا چین میں کرونا ویکسین کا استعمال شروع کردیا گیا ہے …؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے پہلے امریکہ میں ایک روز میں 77 ہزار 299 مریض کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

نئی دہلی میں حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 948 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد کووڈ 19 سے ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 63 ہزار 498 تک جا پہنچی ہے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں