ڈیفنس اور کلفٹن میں 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے
Loading...

کراچی: کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن ہیڈ احسن انیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ اس وقت بڑے پیمانے پر کسی علاقے میں بجلی بند نہیں۔

احسن انیس نے کہا کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ علاقوں میں پانی اتنی دیر جمع نہیں رہا، ڈیفنس کے 4 سے 5 علاقوں میں پانی موجود ہے جب کہ بخاری کمرشل، نشاط کمرشل اور اتحاد کمرشل کے علاقوں میں بھی پانی موجود ہے، اس سلسلے میں سی بی سی اور واٹر بورڈ حکام سےرابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کے 6 علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، ان علاقوں میں پانی کی نکاسی کے بعد 6 سے 12 گھنٹوں میں بجلی بحال ہوگی۔

Loading...

ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے، عثمان بزدار

احسن انیس کا کہنا تھا کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاوہ اس وقت بڑے پیمانے پرکسی علاقے میں بجلی بند نہیں ہے، صارفین بھی کہہ رہےہیں کہ فلیٹس کی بیسمنٹ میں پانی موجودہے لہٰذا نکاسی تک بجلی نہ کھولیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 27 اگست کو ہونے والی طوفانی بارش نے جہاں شہر میں تباہی پھیلائی وہیں کے الیکٹرک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا جس سے شہر کے بیشتر علاقے 40 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے جب کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں پچھلی 4 روز سے بجلی معطل ہے۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں