وزیراعظم نے عاشورہ پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا

عاشورہ
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر میں قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،

عوام نواز شریف کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز

تاہم بدقسمتی سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ کچھ عناصر نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بعض عناصر کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی جس کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایک نجی ٹی وی کی نشریات کو معطل کردیا گیا ہے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں