دوران حمل ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کرنے والی خواتین کے متعلق بری خبر آگئی

بہت سی خواتین کو دوران حمل ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ماہرین نے ایسی خواتین کے لئے حیران کن انکشاف کیا ہے ماہرین نے دوران حمل بلڈ پریشر کا سامنا کرنے والی 1500 سے زائد خواتین پر تحقیق کی اور نتائج اخذ کئے.

ماہرین نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ خواتین کو ہائی بلڈ پریشر کیوں ہوتا ہے اور حمل کے کن مہینوں میں زیادہ ہوتا ہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ جو خواتین دوران حمل پریشر کا شکار رہتی ہیں ان کو حمل کے بعد آگے کی زندگی میں یادداشت اور دماغی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے. جو ایک پریشان کن بات ہے.

ماہرین نے دوران حمل بریڈ پریشر کا سامنا کرنے والی خواتین کا مکمل مطالعہ کیا ماہرین نے ایسی خواتین کا مطالعہ کیا جو آخری بار 15 سال پہلے حاملہ ہوئی تھیں اور اپنے حمل کے دوران ان کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا تھا.

فحش فلمیں دیکھنے والے مردوں کے متعلق نئے انکشاف

ایسی خواتین کی دماغی حالت یعنی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت دوسری خواتین کی نسبت کافی کمزور ہو چکی تھی اور وہ دوسری خواتین جو 15 سال پہلے حاملہ ہوئی تھی لیکن ان کو بلڈ پریشر کا سامنا نہیں تھا ان کی دماغی حالت پر کوئی اثر نہیں ہوا تھا.

اس تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے دوران اس بات کے کافی ثبوت سامنے آئے ہیں کہ جو خواتین دوران حمل خواتین کو ﮨﺎﺋﯽ ﺑﻠﮉﭘﺮﯾﺸﺮ ﻻﺣﻖ ﮨﻮﻧﺎ ﮈﯾﻤﯿﻨﺸﺎ ﮐﺎ ﭘﯿﺶ ﺧﯿﻤﮧ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔

Leave a Reply