April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کچھ نیا

Photo : File

زندگی میں کچھ نیا کیسے سیکھا جائے ….؟

ہر انسان زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھتا رہتا ہے لیکن سیکھنے کے ساتھ ساتھ ہم بہت سی چیزیں نظر انداز بھی کرتے ہیں۔ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جو سستی کی وجہ سے بہت سے نئے کام کرنے سے بھاگتی ہیں اور ان کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کوئی نیا رسک نہ لیں۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں رسک لینا چاہیے۔

اس طریقے سے آپ کچھ نہ کچھ ضرور نیا سیکھ سکیں گے سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ سیکھنے میں دلچسپی ہونا بہت ضروری ہے آپ دلچسپی کے بغیر کوئی بھی کام نہیں سیکھ سکتے۔

سب سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ہمیں کس چیز میں دلچسپی ہے یعنی ہمیں بھی دلچسپی سے آگاہ ہونا چاہئے۔ ہم کس شعبے میں جانا چاہتے ہیں آپ کو چاہیے کہ اس شعبے سے منسلک لوگوں سے ملیں کتابیں پڑھیں اور انٹرنیٹ سے مختلف معلومات حاصل کریں۔

اس کے علاوہ اور بھی کئی طریقے ہیں جس سے آپ اپنے شعبے کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ذہنی طور پر تیار ہوں

کچھ نیا سیکھنے کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو اپنا ذہن تیار کرنا چاہیے اور آپ کو ان تمام باتوں پر عمل کرنا چاہیے۔

اپنی دلچسپی معلوم کریں

کچھ نیا سیکھنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو دیکھنا چاہیے کہ آپ کو کس چیز میں دلچسپی ہیں آپ کو کیا چیز پسند ہے اور کیا پسند نہیں ہے اس کے بعد ہی آپ آگے بڑھ سکیں گے۔

آگے کیسے بڑھیں

یہ جاننا بہت ضروری اور آسان ہے کہ سب سے پہلے آپ یہ دیکھیں گے کہ ایسا کون سا کام ہے جو آپ انتہائی لگن اور دل سے کرتے ہیں اور آپ کو کرکے خوشی ہوتی ہے جب آپ یہ بات جان جائیں گے تو آپ کے لئے آگے قدم بڑھانا آسان ہو جائے گا۔

اپنے کام میں ماہر کیسے بنیں

مثال کے طور پر اگر آپ کھانا بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آپ بہت اچھا کھانا بناتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں روز بروز نے طریقے آتے جارہے ہیں آپ کو بھی چاہیے کہ ان نئے طریقوں سے کھانا پکانے کی کوشش کریں اس کے لیے آپ انٹرنیٹ سے مدد لے سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ کھانا پکانے میں ماہر دوسرے افراد کی بھی مدد لے سکتے ہیں.

ہار کے بعد ہی جیت ہے

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ہم جس کام میں اپنے آپ کو ماہر سمجھتے ہیں اس میں بھی ہار جاتے ہیں اور اس کا اثر دل پر لیتے ہیں اور اس طرح ہماری دلچسپی اپنے کام سے کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ اپنی ہار کو ہار مت سمجھیں بلکہ دوبارہ ایک نئے عزم کے ساتھ کوشش کریں اور اس طرح آپ کچھ نہ کچھ نیا ضرور سیکھ لیں گے اور ایک دن کامیاب ہوجائیں گے۔

ناخنوں پر ایسے نشان کس چیز کی علامت ہیں…. ؟

اپنا ٹائم ٹیبل تیار کریں

وقت کی پابندی کرنے والے اور ٹائم ٹیبل تیار کرنے والے لوگ ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں اپنا ٹائم ٹیبل ایسا بنائیں کہ آپ اپنی دلچسپی کے کاموں کے لیے بھی وقت نکال سکے آپ تب ہی کچھ نہ کچھ نیا سکیں گے۔ اس طرح آپ کی دلچسپی زندگی کا کام بھی ہوجائے گا اور باقی روزمرہ زندگی بھی متاثر نہیں ہوگی اور زندگی کا معمول بن جائے گا اور آپ کو کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا وقت بھی ملتا رہے گا.

انٹرنیٹ سے مدد لیں

موجودہ دور میں تقریبا ہر گھر میں انٹرنیٹ اور تقریبا تمام لوگ اس کا استعمال کرنا جانتے ہیں. یہاں تک کے چھوٹے بچے بھی انٹرنیٹ کے استعمال کرتے ہیں اور کافی کچھ سیکھ لیتے ہیں۔ تمام لوگ انٹرنیٹ سے نت نئی چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔ اس لیے آپ کو بھی چاہیے کہ اپنی دلچسپی کا کام سیکھنے کے لیے انٹرنیٹ کا پورا فائدہ اٹھائیں۔

اردگرد کے لوگوں سے سیکھیں

اگر ہم کچھ نیا سیکھنے کے لئے صرف انٹرنیٹ پر ہی اکتفا کرلیں اور لوگوں سے بات چیت کرنا بند کر دیں گے تو ہمارے میں کچھ کمی سی رہ گئی اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے گھر کے بزرگوں اور اپنے دوستوں اور دوسرے قابل لوگوں کے تجربات سے بھی پورا فائدہ اٹھائیں۔

%d bloggers like this: