April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

نہایا

Photo: File

یہ شخص 60 سال سے کیوں نہیں نہایا ….؟

ایران کے ایک گاؤں کا رہائشی 87 سالہ شخص پانی سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ 6 دہائیوں سے پانی کے قریب بھی نہیں پھٹکا یعنی اس نے 60 سال سے نہایا نہیں ہے۔

نہایا
Photo: File

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شخص کے پانی سے خوفزدہ ہونے کی وجہ یہ وہم ہے کہ اگر نہایا تو بیمار پڑجائے گا۔ دھول مٹی سے اٹے اس شخص کا کھانا بھی نہایت کراہت آمیز ہے ، یہ مردہ جانوروں کا گوشت کھاتا ہے جبکہ کانٹوں والے چوہے کا گوشت اس کی پسندیدہ خوراک ہے۔

نہایا
Photo: File

33 سال سے صرف ایک چیز پی کر زندہ رہنے والی خاتون کی کہانی۔۔۔!

مقامی میڈیا کے مطابق نوجوانی میں یہ شخص جذباتی دکھوں کا شکار رہا جس کے بعد اس نے تنہائی کی زندگی اپنا لی اور تب سے اب تک یہ دنیا سے کٹا ہوا رہتا ہے ۔

نہایا
Photo: File

لوگ اسے سخت ناپسند کرتے ہیں لہٰذا وہ ان سے دور ویران مقامات پر رہتا ہے ، جب اسے اپنے بال کاٹنے کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ انہیں آگ سے جلا دیتا ہے ۔موسم سرما میں یہ شخص سردی سے بچنے کیلئے ایک جنگی ہیلمٹ پہنے رکھتا ہے ۔

%d bloggers like this: