برطانیہ کے ماہرین نے ہاتھ میں پہننے والا گھڑی کی طرح کا سلیکون کا بنا ہوا ایک ایسا اسمارٹ بینڈ تیار کیا ہے جس سے آپ کسی انسان کے موڈ کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ برطانیہ کی اس کمپنی کا نام موڈ بیم ہے.
اس کمپنی نے کلائی میں پہننے والا اسمارٹ بینڈ تیار کیا جس کو رسٹ‘بینڈ کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کے اس بینڈ میں نیلے اور پیلے رنگ کے دو بٹنوں کو شامل کیا گیا ہے جس سے انسان کے موڈ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ پیلا رنگ خوشی اور مسرت کے احساس کا اظہار ہے جبکہ نیلا رنگ غمی اور اداسی کی علامت ہے۔
اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بینڈ کی مدد سے ایک مالک اپنے ملازمین کی ذہنی حالت اور اس کے موڑ کے متعلق جان سکے گا۔ اس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران ملازمین نے گھروں میں بیٹھ کر کام کیا جس کی وجہ سے اُن کے مزاج میں بہت زیادہ تبدیلی آ چکی ہے. اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بینڈ تیار کیا گیا تاکہ کمپنی کو علم ہو سکے کہ ملازم خوش ہے یا نہیں ہے۔
یہ لوگ روحوں کی آواز کیسے سن سکتے ہیں…. ؟
کمپنی کے مطابق یہ بینڈ ملازمین کی نفسیاتی کیفیت کو جانچنے کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بینڈ اسمارٹ فونز کی ایپ اور ویب سائٹ کے ساتھ مربوط ہے، جس کے ذریعے ملازمین کی حالت کو مسلسل نظر میں مدد مل سکے گی تاکہ وہ ڈیوٹی ٹائمنگ میں بہترین کارکردگی پیش کر سکیں۔
کمپنی کے مطابق اس بینڈ کو دوستوں اور رشت ےداروں کے درمیان سماجی تعلقات مضبوط بنانے اور رابطہ بحال رکھنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس بینڈ کی ایپ IOS اور ANDROID اسٹور پر دستیاب ہے، جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کرکے بینڈ کو کنکٹ کر سکتے ہیں۔ بینڈ کے طور پر استعمال کی حانے والی یہ سیلیکون کی بنی ہوئی یہ پٹی موٹی ہے اور یہ واٹر پروف بھی ہوتی ہے یعنی آپ اس پٹی کو کام کرتے ہوئے ، چہل قدمی کرنے اور نہانے کے دوران بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
Discussion about this post