April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

گالیاں دینے

ماہرین نے گالیاں دینے کے حیران کن فوائد بتا دیئے …!

کسی کو گالی دینا عام طور پر بہت معیوب سمجھا جاتا ہے. گالیاں دینے والے شخص کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا. لیکن اب ماہرین نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس کو سن کر ان کی بات پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ گالیاں دینے کے بہت سے فائدے ہیں. گالیاں دینے والے شخص کا ذہین تخلیقی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور یہ شخص ایسی سپر پاورز کا مالک ہوتا ہے جو اسے زیادہ سے زیادہ تکالیف اور پریشانیاں برداشت کرنے میں مدد دیتی ہیں.

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گالیاں دینا ایمانداری کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس سے انسان اپنے سچے جذبات کو اور غصے کو ظاہر کر رہا ہوتا ہے. کیونکہ جب انسان گالیاں دے رہا ہوتا ہے تو یہ اس کے دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتی ہے جس کو دماغ کا تخلیقی حصہ کہا جاتا ہے.

یہ شخص 60 سال سے کیوں نہیں نہایا ….؟

اس ریسرچ ٹیم کے سربراہ اور ماہر نفسیات پروفیسر ٹموتھی جے کا کہنا ہے کہ گالیاں دینے کے بےشمار فوائد ہیں جو ماہرین نے گزشتہ کئی دہائیوں تک ریسرچ کرنے کے بعد واضح کیے ہیں.

اس سے پہلے کوئی شخص گالیوں کے فائدے کے متعلق نہیں جانتا تھا. بلکہ یہ بات تمام لوگوں کے لیے حیران کن ہے. ماہرین تو یہاں تک کہتے ہیں کہ گالیاں دینے کے جو فوائد ہیں انہیں ہم انقلابی فوائد بھی سکتے ہیں.

%d bloggers like this: