ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل

آسانیاں کیسے بانٹی جا سکتی ہیں ؟

Web Desk by Web Desk
جون 25, 2022
in ایڈیٹوریل
0
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج کے اس دور جدید میں ہر شخص مصروف دیکھائی دیتا ہے ۔ کسی کے پاس وقت نہیں ہے ۔ ہر فرد اپنے اپنے کاموں میں لگا ہوا ہے ۔ ہر ایک کو اپنی پڑی ہے ۔ کون جی رہا ہے ، کون مر رہا ہے ، کون کھا پی رہا ہے ، کون بھوکا ہے ، کون خوش ہے، کون غمگین ہے کسی کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا، فرق پڑتا ہے تو صرف اپنی ذات سے اور اپنی خوشیوں سے۔

انسان ہمیشہ صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے۔ ہم اللہ سے تو امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے لیئے آسانیاں پیدا کرے اور مشکلات کو دور کرے لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر ہم اللہ سے اچھے کی امید رکھتے ہیں اور اپنے لیئے آسانیاں چاہتے ہیں تو ہمیں دوسروں کے لیئے بھی آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی ۔ اللہ رب العزت تو سب کر سکتا ہے وہ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلت دے.

کائنات کا ایک ایک ذرہ اللہ تبارک و تعالی کا محتاج ہے ۔ ہم اللہ کے بندوں کے لیئے آسانیاں کیسے پیدا کر سکتے ہیں ۔۔۔ ؟

ایک نوجوان شخص نے کسی درویش سے دعا کرنے کو کہا درویش نے نوجوان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بڑے اطمینان بھرے لہجے اور دل سے دُعا دی کہ ” بیٹا اللہ تجھے آسانیاں بانٹنےکی توفیق عطا فرمائے”

اس شخص کو بہت حیرت ہوئی اور کہنے لگا : الحمد اللہ ہم مال پاک کرنے کے لیے ہر سال وقت پر ذکوة دیتے ہیں، بلاؤں کو ٹالنے کے لیے حسبِ ضرورت صدقہ بھی دیتے ہیں، ملازمین کی ضرورتوں کا خیال بھی رکھتے ہیں، کام والی کے بچے کی تعلیم کا خرچہ بھی ہم اٹھاتے ہیں ، اللہ نے ہمیں توفیق دی ہے اور آسانیاں تو ہم بانٹ چکے ہیں ….. درویش تھوڑا سا مسکرایا اور بڑے دھیمے لہجے میں بولا:
میرے بیٹے سانس، پیسہ اور کھانا کھانا … یہ سب تو رزق کی مختلف قسمیں ہیں۔

کیا بیٹی باپ کی کمزوری ہوتی ہے … ؟

یاد رکھو “رَازِق اور الرَّزَّاق” صرف اللہ تبارک و تعالی کی ذات ہے . تم یا کوئی انسان یا کوئی اور مخلوق نہیں ۔ تم جو کر رہے ہو، اگر یہ سب کرنا چھوڑ بھی دو تو الله تعالٰی کی ذات یہ سب کام ایک سیکنڈ میں بھی کر لے گی ، اور تم جو کر رہے ہو تو اپنے اشرف المخلوقات ہونے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہو.

پھر درویش نے نرمی سے اس کا ہاتھ اپنے دونوں ہاتھوں میں لیا اور پھر بولا:
میرے بچے آؤ میں تمہیں سمجھاؤں کہ آسانیاں بانٹنا کسے کہتے ہیں….. ؟

کبھی کسی اداس اور مایوس انسان کے کندھے پہ ہاتھ رکھ کر، پیشانی پر کوئی شکن لائے بغیر ایک گھنٹہ اس کی لمبی اور بے مقصد بات سننا آسانی ہے۔
اپنی ضمانت پر کسی بیوہ کی جوان بیٹی کے رشتے کے لیے سنجیدگی سے محنت کرنا بھی آسانی ہے۔

صبح آفس جاتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محلے کے کسی یتیم بچے کی اسکول لے جانے کی ذمہ داری لینا بھی آسانی ہے۔

اگر تم کسی گھر کے داماد یا بہنوئی ہو تو خود کو سسرال میں خاص اور افضل نہ سمجھنا بھی آسانی ہے۔

غصے میں بھرے کسی آدمی کی کڑوی اور تلخ بات کو نرمی سے برداشت کرنا بھی آسانی ہے۔

چاۓ والے کو اوئے کہہ کر بُلانے کی بجائے بھائی یا بیٹا کہہ کر بُلانا بھی آسانی ہے۔

تمہارا اپنے دفتر، مارکیٹ یا فیکٹری کے چوکیدار اور چھوٹے ملازمین کو سلام میں پہل کرنا بھی آسانی ہے ۔

دوستوں رشتے داروں کو گرم جوشی سے ملنا یہ بھی آسانی ہے۔

ہسپتال میں اپنے مریض کے برابر والے بستر کے انجان مریض کے پاس بیٹھ کر اس کا حال پوچھنا اور اسے تسّلی دینا بھی آسانی ہے۔

ٹریفک اشارے پر تمہاری گاڑی کے آگے کھڑے شخص کو ہارن نہ دینا جس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی ہو سمجھو تو یہ بھی آسانی ہے۔

درویش نے حیرت میں ڈوبے نوجوان کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اورپھر کہنے لگا :

“بیٹا جی! تم آسانی پھیلانے کا کام گھر سے شروع کر سکتے ہو ۔۔۔

آج گھر واپس جاو تو دروازے کی گھنٹی صرف ایک مرتبہ بجانا اور پھر دروازہ کُھلنے کا انتظار کرنا.

آج سے باپ کی ڈانٹ ایسے سننا جیسے موبائل پر گانے سنتے ہو.

آج سے ماں کے پہلی آواز پر دوڑے چلے جانا . بہن کی ضروریات شکایت سے پہلے پوری کر دیا کرو.

آج سے بیوی کی غلطی پر اسے سب کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ مت کرنا.

اگر سالن اچھا نہ لگے تو دسترخوان پر بیٹھے شکایت بلند نہ کرنا .

کبھی کپڑے ٹھیک استری نہ ہوں تو خود استری کر لینا.

یہ سب باتیں کہنے کے بعد درویش کہنے لگا میرے بیٹے! ایک بات یاد رکھنا زندگی تمہاری محتاج نہیں بلکہ تم زندگی کے محتاج ہو

۔ منزل کی فکر چھوڑو۔ منزل تک تمہیں خدا پہنچائے گا تم صرف اپنے لیئے اور لوگوں کے لیے راستے آسانیاں پیدا کرو ۔

زونیرہ شبیر

Tags: آسانیاںدرویش
ShareTweet
Previous Post

ڈینیل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم

Next Post

لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، مریم نواز

Web Desk

Web Desk

Next Post

لوگ موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، مریم نواز

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022
رنویر سنگھ مستقبل میں کس طرح کی فلمیں کریں گے۔۔؟

عریاں فوٹو شوٹ کرانے کی وجہ سے رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔۔!

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist