April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

درختوں

فوٹوفائل

گھر کے قریب درختوں کی موجودگی سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا….. ؟

دنیا کے ہر ملک کے لوگوں کو ڈپریشن کا سامنا ہے اور ہر دس میں سے دو انسان ڈپریشن کا شکار ہیں جرمنی کے ماہرین نے ڈپریشن کے موضوع پر نئی تحقیق کی ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ جرمنی کے شہریوں میں ڈپریشن بہت عام ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کے قریب درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے ڈپریشن کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور لوگوں کی ذہنی صحت بہتر ہو سکتی ہے.

ماہرین کی اس تحقیق کے مطابق آپ کے اردگرد سرسبز ماحول آپ کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے. یعنی آپ کے گھر کے قریب درختوں کی موجودگی آپ کو ڈپریشن سے بچاتی ہے. ماہرین نے اس موضوع پر تحقیق کے لیے تقریبا دس ہزار سے زائد لوگوں پر ریسرچ کی اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا. انہوں نے دیکھا کہ ان کے گھروں کے قریب درختوں کی کیا صورتحال تھی اور ماحول کیسا تھا۔

ڈپریشن کے متعلق مختلف عناصر کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین نے یہ بات دریافت کی کہ آپ کے گھر کے قریب جتنے زیادہ درخت ہوں گے لوگوں کو اتنا ہی سکون فراہم ہوگا اور انہیں ادویات کی ضرورت نہیں پڑے گی.

اگر بیوی شوہر سے زیادہ پیسہ کمائے تو کیا ہوتا ہے….؟

کچھ لوگ ڈپریشن کی وجہ سے نیند کی ادویات لینا شروع کر دیتے ہیں. جو لوگ کم آمدنی والے ہیں یہ زیادہ ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں اور ادویات کا استعمال کرتے ہیں. کم آمدنی والی لوگوں کو ہی ڈپریشن کے خطرات زیادہ ہوتا ہیں.

آپ کے گھر کے قریب درختوں کی موجودگی قدرتی نسخے سے کم نہیں ہے. ماہرین نے مزید کہا کہ درخت لگانا بہت آسان ہے اور ان کی تعداد کو بھی بڑھایا جائے. درخت لگانے سے نہ انسانوں کی صحت کو فائدہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی مسائل میں بھی کمی آئے گی۔

%d bloggers like this: