April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

مریم انصاری

اداکارہ مریم انصاری نے کس مشہور کرکٹر کے بیٹے سے شادی کی…..؟

کراچی: اداکارہ مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ،تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

مریم کے دلہا اویس خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ مریم نے ٹی پنک رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ اویس خان کریم کلر کی شیروانی میں خوب سج رہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی دیکھ کر امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

شادی کی تقریب میں اداکار فیصل قریشی سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔مریم نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔

%d bloggers like this: