April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

117سالہ

117سالہ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی 

پیرس : فرانس کی معمر ترین خاتون لوسیل راندون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی ۔ایک سو سترہ سالہ لوسیل راندون گزشتہ ماہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی تھیں.

،سسٹر آندرے کے لقب سے مشہور معمر ترین خاتون نے دو عالمی جنگیں اور 1918کے ہسپانوی فلوکی وبا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رکھا ہے ۔ غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق لوسیل راندون نے گزشتہ روز اپنی 117ویں سالگرہ منائی،

گیارہ فروری 1904 میں پیدا ہونے والی سسٹر آندرے کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے کہا گیا کہ مجھے یہ وائرس ہے،

ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لیے شجر کاری ناگزیر ہے، وزیراعظم

یہ سچ ہے کہ میں بہت تھکن محسوس کر رہی تھی مگر مجھے اندازہ نہیں تھا۔ سسٹر آندرے نے کہا کہ وہ سالگرہ کے دن کچھ خاص کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں تھیں مگر نرسنگ ہوم نے ایک دعوت کا اہتمام کیا۔

%d bloggers like this: