April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

ڈراؤنے خواب

ڈراؤنے خواب کس چیز کی علامت ہیں ….؟

اکثر لوگوں کو رات کو سوتے وقت مختلف طرح کے خواب آتے ہیں کچھ لوگ تو صبح اٹھنے کے بعد خواب بھول جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کو خواب یاد رہتے ہیں.

انہیں ڈراؤنے خواب میں ایسا لگتا ہے کہ کوئی شخص ان کا پیچھا کر رہا ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے بھاگتے جا رہے ہیں اور پھر اچانک سے ان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ آپ کے ساتھ ہیں یقینا ایسا ضرور ہوا ہوگا۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں مسلسل ڈراؤنے خواب آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف توہمات کا شکار بھی ہونے لگتے ہیں۔ خوابوں کے حوالے سے سائنس کا کچھ اور ہی کہنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو افراد نیند کے دوران ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں یہ بظاہر تو کوئی نقصان دہ نہیں ہے۔ اس پر زیادہ توجہ بھی نہیں دینی چاہیے لیکن اگر کسی شخص کو بار بار ڈراؤنے خواب آئے تو یہ ایک سنگین ذہنی مرض کی نشانی بھی ہو سکتی ہے.

کرونا وائرس انسان کے دماغ میں کیسے داخل ہوسکتا ہے …؟

کبھی کبھار ڈراؤنے خواب کا آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن اگر ایسا مسلسل ہوتا ہے تو آپ کو اس کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران ڈراؤنے خواب ذہنی امراض کی نشاندہی کرتے ہیں اور یہ مرض کے شروع ہونے کی علامت ہے اور آپ کو چاہیے کہ اگر آپ کو مسلسل ایسے خواب آرہے ہیں تو ان پر سنجیدگی سے غور کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ماہرین نے پہلے بھی تحقیقات کی ہیں لئکن ماہرین نے اس موجودہ تحقیق میں 1972 سے 2012 کے دوران 71 ہزار سے زائد ایسے لوگوں کا جائزہ لیا اور ڈیٹا اکٹھا کیا اس ڈیٹا اکٹھا کرنے کے باوجود نتائج حاصل ہوئے.

ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ سوتے ہوئے ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں۔ ان لوگوں میں ذہنی امراض شروع ہونے والے ہوتے ہیں اور ڈراؤنے خواب آنے کو منفی جذبات کی نشانی بھی کہا جاتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خواب آنے کی شدت بڑھ جائے تو یہ مثبت کی بجائے منفی ہو جاتے ہیں اور اس سے انسان کی نیند بھی متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے اور یہ منفی اثرات نیند سے اٹھنے کے بعد بھی برقرار رہتے ہیں۔

%d bloggers like this: