ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

ن لیگ 2 صوبائی حلقوں میں کامیاب، این اے 45 کرم میں پی ٹی آئی کی جیت

Web Desk by Web Desk
فروری 20, 2021
in پاکستان کی خبریں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ) ، این اے 45 کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے، وزیر آباد، نوشہرہ کی دو صوبائی سیٹوں پر میدان مار لیا۔ کرم کی جے یو آئی کی قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی۔

پی پی 51 میں ن لیگ کی بیگم طلعت شوکت نے کامیابی سمیٹی، یہ سیٹ انکے خاوند شوکت منظور کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔ نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویزخٹک کے حلقے پی کے 63 میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ن لیگ کے اختیار ولی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی پی 51 وزیرآباد کے تمام 162 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی بیگم طلعت شوکت منظور چیمہ 53 ہزار 903 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے چودھری محمد یوسف 48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جو بیگم طلعت کے خاوند تھے۔

این اے 75: ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج روک دیئے

این اے 45 کرم میں جے یو آئی اپنی نشست پر ہار گئی۔ حلقے کے تمام 134 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 16313 ووٹ لے کر جیت گئے، آزاد امیدوار سید جمال 15145 ووٹ لے کر دوسرے، جے یو آئی (ف) کے امیدوار ملک جمیل خان 12 ہزار سے زائد ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 45 ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ 102 سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف نے یہ سیٹ 9000 سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔ سیٹ سابق صوبائی وزیر جمشید الدین کاکا خیل کے کورونا کے باعث انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر جھومتے رہے۔

اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ مریم نواز نے اختیار ولی کو فون کر کے مبارک باد دی۔ نوشہرہ الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے نجات مبارک ہو۔

Tags: (ن) لیگپنجابحلقوںخیبر پختونخواڈسکہ
ShareTweet
Previous Post

این اے 75: ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج روک دیئے

Next Post

آج کا کارٹون – (20th February 2021 )

Web Desk

Web Desk

Next Post

آج کا کارٹون – (20th February 2021 )

Discussion about this post

تازہ ترین

اگست 13، 2022

اگست 13، 2022

اگست 13, 2022
سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں تیسرے روز بھی بڑی کمی

اگست 12, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)
اعجاز اسلامی

ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

اگست 9, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist