April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

مٹی کے برتن میں کھانا پکانا زیادہ فائدہ مند کیوں ہے ۔۔۔؟

پرانے وقتوں میں کھانا مٹی کے برتنوں میں پکایا جاتا تھا۔ مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کی تاریخ کئی سالوں پرانی ہے۔ اپنی ابتدا میں ہی انسان نے مٹی کو اپنے ہاتھوں سے مختلف شکلوں میں ڈھالا اور برتن بنائے پھر اس کے بعد دھات کے برتنوں کا استعمال بھی شروع ہوگیا۔

لیکن مٹی کے برتنوں کا استعمال کبھی بھی ختم نہیں ہوا البتہ کم ضرور ہوگیا ہے لیکن اب تک مٹی کے برتنوں کو کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پرانے وقتوں میں برتنوں کے علاوہ کئی دوسرے گھریلو آلات بھی مٹی کے بنے ہوئے ہوتے تھے۔ مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ آج کے دور کے لوگ ان فوائد کا اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔

کم عمر میں دل کے امراض ہونے کی وجہ یہ ہے….!

یہاں ہم مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کے چند فوائد کو بیان کر رہے ہیں

الکلائن کی موجودگی

مٹی کے برتنوں میں ایک الکلائن پائی جاتی ہے یہ الکلائن قدرتی ہوتی ہے اس کا کام تزابیت ختم کرنا ہوتا ہے۔ جب ہم مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتے ہیں تو یہ کھانے میں موجود تیزابیت کو ختم کر دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے جسم کا پی ایچ بہتر رہتا ہے اور کھانا بھی جلد ہضم ہو جاتا ہے۔

مٹی کے برتن
Photo: File

اس کے علاوہ جب ہم مٹی کے برتن میں کھانا پکاتے ہیں تو اس میں کچھ قدرتی منرلز شامل ہو جاتے ہیں جیسے کہ میگنیشیم کیلشیم آئرن سلفر فاسفورس اور یہ ہماری صحت کے لئے کسی بڑے خزانے سے کم نہیں ہیں ۔

گھی کم استعمال ہوتا ہے

مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس میں کھانا ہلکی آنچ پر پکتا ہے۔ جس کی وجہ سے کھانے میں موجود قدرتی آئل جلتا نہیں ہے نمی کی وجہ سے کھانے میں شامل ہو جاتا ہے اور اس وجہ سے کھانا پکاتے ہوئے تیل اور گھی کا استعمال کم ہوتا ہے.

مٹی کے برتنوں کی قیمت کم ہوتی ہے

مٹی کے برتنوں کی قیمت دھات کے برتنوں کی نسبت کم ہوتی ہے۔ دھات کے برتن کھانے کی غذائیت کو بھی ختم کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری صحت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دھات کے برتن بہت مہنگے داموں ملتے ہیں اس کی نسبت مٹی کے برتن آسانی سے دستیاب بھی ہوتے ہیں اور انہیں آپ انتہائی کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔

غذائیت ضائع نہیں ہوتی

مٹی کے برتن میں کھانا پکانے سے کھانے میں موجود قدرتی وٹامنز ضائع نہیں ہوتے۔ ان برتنوں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ان میں کئی بڑے بڑے سوراخ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایک نمی کھانے کے اندر تک داخل ہو جاتی ہے اور کھانا جلدی تیار ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ان سوراخوں کی وجہ سے ہی آپ کو آگ تیز نہیں کرنی پڑتی جس کی وجہ کھانے کی قدرتی غذائیت محفوظ رہتی ہے اور وٹامنز بھی برقرار رہتے ہیں۔

%d bloggers like this: