May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

انجن

گاڑی کے انجن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی تھی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔

کورونا کی صورتحال میں بہتری، سینما گھر، شادی ہالز اور مزارات کھولنے کا فیصلہ

اورزگان پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ نے آنا فاناٍ پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین کم عمر بچے بھی شامل تھے جبکہ دولہا اور دلہن دوسری گاڑی میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔