May 18, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

جمال خشوگی کے قتل کی منظوری سعودی ولی عہد نے دی، امریکی رپورٹ

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کی منظوری سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس کی رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خشوگی کے قتل میں اکیس افراد کی ٹیم نے حصہ لیا جس کو محمد بن سلمان نے خشوگی کو گرفتار یا قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

سرینگر میں ‘’ کشمیر بنے گا پاکستان’’ کے پوسٹرز لگ گئے

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمال خشوگی کو آخری بار ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جہاں سے وہ کبھی باہر نہیں آئے۔