منگل, اگست 16, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ابھی نندن کا نیا بیان منظرعام پر آگیا

Web Desk by Web Desk
فروری 27, 2021
in تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: ابھی نندن کا نیا بیان منظرعام پر آگیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ معلوم نہیں امن لانے کیلئے کیا کرنا چاہیئے، لیکن امن ہونا چاہیئے.

کسی عداوت کو جاری رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، کشمیریوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہیئے، پاک فوج کوبہت پیشہ ورانہ اور نڈر پایا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ اُوپر سے نیچے آتے ہوئے پیراشوٹ میں دونوں ملک دیکھے ہیں، مجھے دونوں ملک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، جب گرا تو مجھے پتہ بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت میں ہوں، اُس کے بعد مجھے چوٹ لگی تھی، جو کافی گہری اور میں ہل نہیں پا رہا تھا۔

ابھی نندن کا کہنا تھا کہ جب مُجھے لگا، اپنے مُلک میں نہیں ہوں تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی، میرے پیچھے لوگ آئے اور اُن کا جوش کافی زیادہ تھا، وہ لوگ چاہتے تھے کہ مجھے پکڑ لیں، اُسی لمحے پاکستان آرمی کے 2 جوان آئے، انھوں نے مجھے پکڑا اور وہاں سے مجھے بچایا، پھر وہ مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں مجھے ابتدائی طبی امداد دی گئی، مجھے ہسپتال لے جایا گیا جہاں مجھے طبی امداد دی گئی۔

وزیراعظم کی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال پر قوم اور افواج کو مبارکباد

بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ پاک فوج بہت پیشہ وارانہ اور قابل تعریف ہے، مجھے دشمنیاں پروان چڑھانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، چاہتا ہوں کہ ہمارے دیس میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہوگئے، 26 فروری 2019 کو رات کی تاریکی میں کی گئی بھار ت کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جواب پاکستان کی طرف سے 27 فروری 2019 کو دن کی روشنی میں دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی سرحدوں کے اندر رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 6 عسکری اہداف کا لاک کیا لیکن اپنا ایمونیشن ٹارگٹ سے دور گرا کر یہ پیغام دیا کہ آئندہ کوئی غلطی کی تو اِن اہداف کو تباہ بھی کیا جاسکتا ہے، اِسی دوران دشمن کی طرف سے مقابلے کیلئے طیارے بھیجے گئے تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایک ولولہ انگیز معرکے کے دوران دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کر دیا۔

افراتفری کے عالم میں دشمن ہمارے طیاروں کا تو کچھ نہ بگاڑ سکا البتہ اُس کی طیارہ شکن توپوں نے اپنا ہی ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا، معرکے کے دوران تباہ ہونے والے ایک جہاز کا بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان کے ہاتھ لگا لیکن امن کی خواہش کے پیش نظر اُسے واپس اُس کے وطن بھیج دیا گیا۔

پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا تھا، اِس آپریشن کے حوالے سے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکوارڈن لیڈر فیصل ریاض کا کہنا تھا کہ بھارت اور ہمارے درمیان سب سے بڑا فرق ایمان کی مضبوطی اور تربیت کا ہے، انہی دو عناصر کا نتیجہ رہا کہ ہم نے دشمن کو دن کی روشن میں دھول چٹا دی، ایئر فورس کا ہر افسر اور جوان ہمہ وقت پاک فضاؤں کی حفاظت کیلئے سربکف ہے۔

سکواڈرن لیڈر معظم سبطین نے کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی قیادت کی طرف سے دئیے گئے اہداف انتہائی کامیابی سے حاصل کیے، دشمن کو یہ مضبوط پیغام یاد رکھنا چاہیے کہ اُس نے آئندہ بھی اگر جارحیت کی جرات کی تو اُسے ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔

ادھر پاک فضائیہ نے اپنی اس کامیابی پر صدائے پاکستان کے نام سے ملی نغمہ جاری کیا ہے، جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے، بول شہزاد نیئر نے تخلیق کئے ہیں، عکسبندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے، یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔

Tags: ابھی نندنبھارتی پائلٹپاک فوجنندن
ShareTweet
Previous Post

پی ٹی آئی سندھ ایڈوائزری ارکان کا گورنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ

Next Post

حکمران 18 ترمیم واپس اور صوبائی خود مختاری چھیننا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

Web Desk

Web Desk

Next Post

حکمران 18 ترمیم واپس اور صوبائی خود مختاری چھیننا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

Discussion about this post

تازہ ترین

پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

پاکستان نے اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا

اگست 15, 2022
ویوو نے مڈ رینج وائے 77 ای متعارف کرادیا

ویوو نے مڈ رینج وائے 77 ای متعارف کرادیا

اگست 15, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

سیاسی بے  چینی اور کمزور معیشت!
اداریہ

سیاسی بے چینی اور کمزور معیشت!

اگست 15, 2022
پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
یومِ آزادی ’14 اگست’ انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟
ضرور پڑھیں

یومِ آزادی ’14 اگست’ انڈیا کے یومِ آزادی سے ایک دن پہلے کیوں منایا جاتا ہے؟

اگست 14, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist