کراچی: پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاکرا آج ہوگا، میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔
تین میں سے دو میچز جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور اب تک کوئی فتح حاصل نہ کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آمنا سامنا ہوگا، گلیڈی ایٹرز کو پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میچ جیتنا ہوگا۔
پی ایس ایل کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی فتح کا انتظار ہے۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کی واضح برتری ہے، 11 مقابلوں میں سے کوئٹہ کو 7 جبکہ اسلام آباد کو 4 فتوحات ملیں۔
اس سال بھی ایشیا کپ ناممکن ہو گا، احسان مانی
خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم کا پہلا نمبر ہے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ دو کامیابیوں کے ساتھ چوتھے جبکہ ملتان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیتا ہے۔
Discussion about this post