April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا

 ویب سائٹ ٹوئٹر نے متعدد نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اینالسٹ ڈے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے متعدد نئے فیچرز بشمول کمیونٹیز، ٹپنگ (tipping) اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن فیچر سپر فالوز کے بارے میں بتایا گیا۔

سام سنگ نے اپنا سستا ترین گلیکسی فون اے 02 متعارف کرادیا

کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ہم ایسے پراڈکٹ تجربے کو تشکیل دینا چاہتے ہیں، جس سے لوگوں کے لیے متعلقہ جغرافیائی یا کمیونٹیز میں بات چیت، ڈسک

کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ فیچر اس کے ٹاپکس فیچر کی توسیع ہے جس سے صارفین اپنی دلچسپی کے مطاب ٹوئٹس اور اکاؤنٹس کو فالو کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ ایکسپلورنگ فیچرز ایسے انفلوائنسرز اور کریٹیئرز کے لیے مددگار ہوگا جو ٹوئٹر فالوونگ سے آمدنی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جائے گا۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔

سپر فالوز میں صارفین کو نیوز لیٹرز، اسپیشل بیجز اور دیگر خصوصی مواد تک رسائی فراہم کی جائے گی، جبکہ کریٹیئرز ایسے ٹوئٹس کرسکیں گے جو ان افراد کو ہی نظر آئیں گے اور وہی اس پر رئیپلائی بھی کرسکیں گے۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچرز کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکیں گے یا ان کی آزمائش کب تک شروع کی جائے گی۔

%d bloggers like this: