April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

وہ کونسا پرندہ ہے جو کنویں میں گھر بناتا ہے؟

پرندے ہمیشہ اونچی جگہوں پر گھر بناتے ہیں جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے پرندے کے بارے بتا رہے ہیں جو کسی اونچی جگہ پر نہیں بلکہ کنویں میں اپنا گھونسلہ بناتا ہے۔

اس دنیا میں زندگی گزارنے کے لئے ہر انسان اور حیوان، چرند پرند کا الگ الگ طریقہ ہے۔ پرندوں کی دنیا میں ایک پرندہ ابابیل بھی ہے۔ جو اپنا گھونسلہ کنویں میں ہی بناتا ہے، اس کے پاس اپنے بچوں کو اڑنے کی عملی تربیت دینے کے لئے نہ تو کوئی جگہ اور نہ ہی کوئی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ اور نہ ہی وہ کچی تربیت کے ساتھ بچوں کو اڑنے کا کہہ سکتی ہے، کیونکہ پہلی اڑان میں ناکامی کا مطلب پانی کی دردناک موت ہے

آج تک کسی نے ابابیل کے مرے ہوئے بچے کو کنوئیں میں نہیں دیکھا ہے، دراصل ابابیل بچوں کے حصے کی تربیت خود کرتی ہے۔

بچوں سے پہلے اگر ابابیل اپنے گھونسلے سے دن بھر میں پچیس 25 اڑانیں لیتی تھی، تو بچوں کے انڈوں سے نکلنے کےبعد 75اڑانیں لیتی ہے۔ یوں ماں اور باپ 150 اڑانیں لیتے ہیں۔ اس طرح ابابیل اپنے بچوں کے دل و دماغ اس یقین سے بھر دیتے ہیں، کہ یہاں سے اڑ کر سیدھا باہر جانا ہے، اور بس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ ایک دن آتا ہے کہ بچہ ہاتھ سےنکلے ہوئے پتھر کی طرح گھونسلے سے نکلتا ہے، اور سیدھا جا کر کنوئیں کی منڈیر پر بیٹھ جاتا ہے۔

ہماری اولاد ہمارے یقین میں سے اپنا حصہ پاتی ہے، اگر ہم
خود یقین اور عمل سے تہی دست ہونگے تو اولاد کو کیا دیں گے؟بچوں کو کہانیاں نہ سنایئے بلکہ عمل کرکے دکھایئے یقین کریں۔ وہ جتنا آپ پر اعتماد کرتے ہیں دنیا کے کسی کتابی ہیرو پہ نہیں کرتے۔۔

%d bloggers like this: