April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پوری تحقیقات کی جائے گی کہ بائیو سیکور ببل میں کووڈ کیسز کیسے آئے ؟ وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  وسیم خان نے کہا کہ پوری تحقیقات کی جائے گی کہ بائیو سیکور ببل میں کووڈ کیسز کیسے آئے ؟ یہ کرکٹ ، فینز، بورڈ اور فرینچائز سب کا ہی نقصان ہے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر حسن علی کا افسردہ بیان سامنے آگیا

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس واقعے سے پاکستان کرکٹ کا نقصان کم از کم ہو ۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا التوا پاکستان کرکٹ کا نقصان ہے ، ایونٹ کے لئے ونڈو تلاش کرکے میچز مکمل کروائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم بورڈ آف گورنر سے بات کرکے آزادانہ تحقیقات کرائیں گے ،ہم تحقیقات کی گہرائی تک جائیں گے ، نقصان سب کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے زمبابوے اور جنوبی افریقا کیخلاف دو طرفہ کرکٹ کامیابی سے کرائی،ہمیں ان حالات سے سبق سیکھنا ہوگا، ہمیں بہتر انتظامات کرنا چاہئے تھے۔

انہوں نےمزید کہا کہ “بلیم گیم” نہیں ہونی چاہئے لیکن اس وقت سب جذباتی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے یہ وقت کسی سے لڑائی کا نہیں لیکن یہ ضرور دیکھیں گے کہ کیوں ہوا، کیسے ہوا۔

%d bloggers like this: