April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

ملتوی

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر حسن علی کا افسردہ بیان سامنے آگیا

کراچی: کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے پر قومی باﺅلر حسن علی افسردہ ہو گئے اور قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ ہماری پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پی ایس ایل کو ملتوی کر دیا گیا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ کا سیزن چھ ملتوی کر دیا گیا ہے.

کرونا کے سامنے آنے والے کے کیسز کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کو تحفظات تھے اور وہ لیگ چھوڑ کر جانا چاہ رہے تھے جس کے پیش نظر اب کرکٹ لیگ کو ملتوی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا جس کے بعد تمام افراد کے دوبارہ کرونا ٹیسٹ کروائے گئے جس میں مزید تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی.

کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی کر دیا گیا 

گزشتہ روز تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سات تک پہنچ گئی تھی ، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا لیکن بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈین کرسٹین بھی پی ایس ایل کو چھوڑ چکے ہیں جس کی تصدیق پی سی بی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: