کراچی: پی سی بی نے 2 ٹیموں کے 3 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو ملتوی کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں پی ایس ایل کو فوری طورپر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا پی سی بی نے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔
ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کرونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج تمام ٹیموں کے مالکان اور ان کی منیجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کرے گی، جس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔
More Stories
چین نے پاکستان کو مزید کتنی کرونا ویکسین کی ڈوزز دے گا… ؟
نیٹ سیشن میں اچھی بیٹنگ نہ ہوسکے تو سارا دن برا گزرتا ہے، بابراعظم
تیسرا ٹی ٹونٹی: جنوبی افریقا کو پاکستان نے شکست دے دی