April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

کرپشن

Imran Khan

وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کے لیے کتنے اراکین کی حمایت لینا ہوگی…؟

اسلام آباد: سینیٹ کے الیکشن میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن پر برس پڑے اور ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی اعلان کردیا،

انہیں ایوان سے ہرصورت میں سادہ اکثریت یعنی 172 ارکان کی حمایت چاہیے ہوگی، یہ ووٹ کھلی رائے شماری کے ذریعے لیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے قواعد کے حوالے سے بتایا کہ ایوان کی کارروائی شروع ہونے پرسپیکر قومی اسمبلی 5 منٹ تک ایوان میں گھنٹیاں بجا کر ارکان کی حاضری یقینی بنائیں گے جس کے بعد ایوان کے تمام دروازے بند کر دیےجائیں گے تاکہ کوئی رکن باہر یا اندر نہ آسکے.

وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد پڑھنے کے بعد ارکان کو ہدایت کریں گے کہ قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے کےخواہش مند شمارکنندگان کے پاس ووٹ درج کروادیں، شمارکنندگان کی فہرست میں رکن کے نمبر کے سامنے نشان لگا کر اس کا نام پکارا جائے گا۔

کسی دباؤ میں آئے ہیں نہ آئیں گے، وزیراعظم کے بیان سے دکھ ہوا، الیکشن کمیشن

سپین میں بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ،لوگوں کی کثیر تعداد دکانوں میں رہنے پر مجبور
قواعد کے تحت ووٹ درج ہونے کے بعد ارکان ہال کی لابیز میں انتظار کریں گے، تمام ارکان کا ووٹ درج ہونے کے بعد سپیکر رائے دہی مکمل ہونے کا اعلان کریں گے اور سیکرٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کرکے نتیجہ سپیکر کے حوالے کر دیں گے۔

سپیکر دوبارہ گھنٹیاں بجائیں گے تاکہ لابیز میں موجود ارکان قومی اسمبلی ہال میں واپس آجائیں اورپھر سپیکر قومی اسمبلی نتیجے کا اعلان کردیں گے۔

%d bloggers like this: