April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

بقیہ میچز

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب کروائے جائیں گے…. ؟

لاہور: پی ایس ایل میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کرکٹ بورڈ نے ملتوی ہونے والی لیگ مئی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے بقیہ میچز میچز کا انعقاد کب ہوگا؟ پی سی بی، فرنچائز مالکان اور سٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت جاری ہے، رواں برس پی ایس ایل مکمل کرانا بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کا ایونٹ اگر مکمل نہیں ہوتا تو لیگ میں فرنچائز مالکان کو بڑا نقصان ہو گا، جس کے باعث فرنچائزز کے مالکان نے لیگ مکمل کرنے کیلئے بورڈ پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2021 میں مصروف شیڈول بورڈ کیلئے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کی ونڈو نکالنا مشکل ہو گیا، مئی میں ملتوی لیگ کرانے پر غورکیا جانے لگا ہے۔ مئی میں آئی پی ایل کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا مشکل ہوگا۔

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر حسن علی کا افسردہ بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق نومبر اور دسمبر میں بھی کچھ دن مل سکتے ہیں بورڈ نے بھاگ دوڑ شروع کر دی، رواں برس پاکستان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز کھیلنی ہے۔

انگلینڈ کا ممکنہ دورہ بھی شیڈول ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہو گا۔ گرین کیپس کا ویسٹ انڈیز کا دورہ،انگلیند سے بھی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔

%d bloggers like this: