April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

’ڈیلگونا کافی‘ کے بعد ’پروفی‘ کا ٹرینڈ وائرل

ڈیلگونا کافی سے تو ہم سب ہی اچھی طرح واقف ہوں گے جس نے سب کی توجہ سمیٹی تھی اور ہر کوئی اپنے اپنے گھروں میں ڈیلگونا کافی بنا رہا تھا۔

معروف سرچ انجن گوگل پر بھی ڈیلگونا کافی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والے موضوعات کی فہرست میں آئی تھی۔

دراصل ڈیلگونا کافی کی ریسیپی ذرا مختلف ہوتی ہے اور اس میں اچھی طرح سے پھینٹی ہوئی کافی کو دودھ کے اوپر ڈال کر پیا جاتا ہے جو کہ دِکھنے میں بھی مزیدار لگتی ہے۔

اب سوشل میڈیا پر ڈیلگونا کافی کے بعد ایک اور منفرد کافی کا ٹرینڈ بھی وائرل ہو رہا ہے جس کا نام ’پروفی‘ ہے۔

اس ٹرینڈ کا آغاز معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک سے ہوا ہے جس کے بعد اب یہ انسٹاگرام پر بھی خوب مقبول ہو گیا ہے اور انسٹاگرام پر ہیش ٹیگ پروٹین کافی سے متعلق تقریباً 66 ہزار کے قریب پوسٹس موجود ہیں۔

پروفی ہے کیا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کافی کی خاص بات تو اس کے نام ’پروفی‘ سے ہی ظاہر ہو رہی ہے کیونکہ اسے پروٹین شیک اور کافی کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی اپنے دن کا آغاز اس مزیدار اور صحت مند ’پروفی‘ سے کرنا چاہتے ہیں تو چلیں ہم آپ کو پروفی کی ترکیب بتاتے ہیں۔

پروفی بنانے کی ترکیب
پروفی بنانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے ایک کپ دودھ اور کافی لینی ہو گی اور اس کو اچھی طرح ملانا ہو گا۔

بعدازاں آپ کو اس میں پروٹین شیک پاؤڈر ملا کر اسے اچھی طرح سے ملانا ہوگا جب تک یہ ساری چیزیں آپس میں مکس نہ ہو جائیں۔

اب اسے کسی بھی کپ میں نکال کر مزیدار ’پروفی‘ انجوائے کریں۔

%d bloggers like this: