April 12, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

سام سنگ نے اپنا سستا ترین گلیکسی فون اے 02 متعارف کرادیا

سام سنگ نے اپنا سستا ترین گلیکسی فون اے 02 متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل میں کونسی ایپ بہتر؟

گزشتہ سال نومبر میں کمپنی نے گلیکسی اے 02 ایس پیش کیا تھا جو دسمبر میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا اور اس کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔

اب اس کا مزید سستا ورژن گلیکسی اے 02 کی شکل میں سب سے پہلے تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فون گلیکسی اے 02 ایس جیسا ہی ہے، بس اس میں بیک پر ایک کیمرا کم دیا گیا ہے جبکہ پراسیسر کچھ کم طاقت کا ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پل ایل سی ڈی ڈسپلے دیاگیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے، جبکہ گلیکسی اے 02 ایس میں ان دونوں کے ساتھ ایک 5 میگا پکسل کیمرا بھی موجود ہے۔

فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اے 02 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو 2 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جس کے ساتھ 7.75 چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈوئل سم سپورٹ اور ہیڈفون جیک بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

اس فون کی قیمت تھائی لینڈ 2999 تھائی بھات (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے دیگر ممالک میں فون کی دستیابی کے حوالے سے فی ؒالحال اعلان نہیں کیا گیا، مگر امکان ہے کہ جلد یہ پاکستان سمیت دیگر مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔

%d bloggers like this: