April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پی سی بی کا پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزجون میں کروانے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا چھٹا ایڈیشن گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پوری تحقیقات کی جائے گی کہ بائیو سیکور ببل میں کووڈ کیسز کیسے آئے ؟ وسیم خان

تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرا مرحلہ اور فائنل میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے تاہم اب تمام میچز جون میں کراچی میں ہی ہوں گے جس کا فیصلہ بورڈ اور 6 ٹیموں کے نمائندگان نے ورچوئل اجلاس میں کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال قومی ٹیم کی مصروفیات بہت زیادہ ہیں اس لیے سب سے موزوں ونڈو جون ہی تھی۔

%d bloggers like this: