April 15, 2021

آج کل

Daily Aajkal News site

پی ایس ایل کے

پی ایس ایل کے ملتوی ہونیوالے میچز کب ہونگے…. ؟

لاہور: پی ایس ایل کے شائقین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتوی ہونے والے میچز جون میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی جس کے بعد متعدد کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے اور کرکٹ بورڈ کی طرف سے ایونٹ کو مسلسل دوسری بار ملتوی کرنا پڑا۔

پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر حال میں ملتوی ہونے والے میچز کروائے جائیں گے جس کے لیے ون ڈو تلاش کی جائے گی۔

ڈیرن سیمی ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز جون میں کروائے جائیںگے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اور اگست/ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کے لیے سب سےموزوں قرار دیاگیا ہے۔ ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کو کراچی میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائیو سیکیور ببل انتظامات کیلئے تھرڈ پارٹی سے خدمات لی جائینگی۔

فرنچائز ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، شدید گرمی کے دوران تمام میچز شہر قائد میں ہی ہوں گے۔

%d bloggers like this: